میانوالی پولیس کی جانب سے کومبنگ سرچ آپریشنز

میانوالی پولیس کی جانب  سے کومبنگ سرچ آپریشنز

میانوالی (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر میانوالی پولیس کا دیگر حساس اداروں کے ہمراہ امروز صدر، چھدرو، ہرنولی، پائی خیل، چاپری کے مختلف علاقوں میں کومبنگ سرچ آپریشن کیا گیا۔

 جس میں 64 گھروں و ڈیرہ جات کو سرچ، 117 مشکوک افراد کو چیک کیا۔ کومبنگ آپریشنز کا مقصد شہریوں کو احساس تحفظ دلانا اور شرپسند عناصر کو یہ باور کرانا ہے کہ میانوالی پولیس و دیگر تمام سیکورٹی فورسز کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں