کندیاں: صاف ستھرا پنجاب عملے کی تنخواہوں میںکٹوتیوں کا الزام

کندیاں: صاف ستھرا پنجاب عملے  کی تنخواہوں میںکٹوتیوں کا الزام

کندیاں (نمائندہ دنیا )تحصیل پپلاں میں صاف ستھرا پنجاب کے اکاؤنٹس برانچ کے عملے نے الزام لگایا ہے کہ صفائی ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں اور غیر قانونی کٹوتیاں کی جا رہی ہیں۔

ملازمین کے مطابق یومیہ 1300 روپے دیہاڑی کے باوجود ایک دن کی چھٹی پر 2000 روپے تک کاٹ لیے جاتے ہیں، جبکہ 1500 سے 3000 روپے تک بلاجواز کٹوتی بھی کی جا رہی ہے ۔ملازمین نے یہ بھی الزام لگایا کہ تنخواہیں براہِ راست اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کے بجائے نقد دی جاتی ہیں اور کندیاں کے عملے کے اکاؤنٹس Punjab Bank پپلاں میں کھلوائے گئے ۔ جہاں جانے پر چھٹی کرنی پڑتی ہے اور مزید کٹوتیاں برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لے کر اس معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں