کلورکوٹ: ملک سیف اﷲ نون کے والد ملک احمد شیر نون کی رسم قل خوانی ادا
کلورکوٹ (نمائندہ دنیا )کلورکوٹ کے سیاسی رہنما ملک سیف اﷲ نون کے والد مرحوم ملک احمد شیر نون کی رسم قل خوانی راوی نوناں والی میں ادا کی گئی۔ تقریب میں ضلع بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ علاقہ بھر کی عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
رسم قل خوانی میں سابق ضلع ناظم حمید اکبر خان نوانی، سابق سینیٹر ظفر اﷲ خان ڈھانڈلہ، سابق ایم این اے و ضلعی صدر مسلم لیگ نواز عبد المجید خان خنان خیل، ایم پی اے امیر محمد خان، پیر شاہ جہان، حبیب اﷲ خان نوانی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات، مذہبی رہنما اور شہری موجود تھے ۔شرکاء نے مرحوم ملک احمد شیر نون کی مغفرت کے لیے دعا کی اور لواحقین کے لیے صبر کی خواہش کا اظہار کیا۔