کندیاں:اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

کندیاں:اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

کندیاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چودھری ظفر اقبال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس دوران انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری، ہسپتال کی صفائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ادویات اور مریضوں کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا ۔ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو سرکاری ادویات اور علاج معالجہ کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں