افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آر پی او شہزاد آصف خان کی زیر صدارت ریجنل رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام ڈی پی اوز اور پولیس کے ذیلی اداروں کے ڈویژنل سربراہان نے شرکت کی۔
آر پی او نے سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کے لیے کیے گئے حفاظتی انتظامات بڑھانے اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی بالخصوص افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔