در اندازی کی مذمت علماء کرام کا،پاک فوج سے یکجہتی کا اعلان

 در اندازی کی مذمت علماء کرام کا،پاک فوج سے یکجہتی کا اعلان

در اندازی کی مذمت علماء کرام کا،پاک فوج سے یکجہتی کا اعلانقیام امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت : مقررین

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)جمعیت اشاعت اہلسنت والسنہ کے صوبائی نائب امیر علامہ محمد عطاء اللہ بندیالوی، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ایڈیشنل ناظم اعلیٰ علامہ سید محمد سبطین شاہ نقوی، انٹرنیشنل ختم نبوت پنجاب کے صدر قاری احمد علی ندیم، قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی صدر مولانا ملک ضیاء الحق، ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت اقبال اللہ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر، رابعہ مسجد کے خطیب پروفیسر مولانا فضل الحق بندیالوی، مسجد حامد علی شاہ کے خطیب مولانا احمد حسن چشتی اور دیگر علماء و مشائخ نے اسرائیل اور بھارت کی ایماء پر افغانستان میں دراندازی اور اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی۔علماء کرام نے کہا کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بناتے ہوئے ملک میں قیام امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو دفاع وطن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا اور افواج و دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔آخر میں علماء کرام نے ملک میں امن و امان، بھائی چارے ، اسلام کی سربلندی، ملک کی سلامتی، فلسطین و کشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کے اتحاد و شہداء کے لیے دعائیں کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں