نگہبان رمضان کارڈز کی تقسیم 87فیصد مکمل ہو گئی
نگہبان رمضان کارڈز کی تقسیم 87فیصد مکمل ہو گئی ایک لاکھ 99 ہزار 414 مستحقین کی نشاندہی ، ایک لاکھ 35 ہزار 164 کارڈز جاری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا ڈویژن میں نگہبان رمضان کارڈ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں کارڈز کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ 7 رمضان المبارک تک ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 99 ہزار 414 مستحقین کی نشاندہی کی گئی، جبکہ ایک لاکھ 35 ہزار 164 کارڈز متعلقہ اضلاع کو موصول ہو چکے ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ 17 ہزار 896 کارڈز مستحقین میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، اس طرح مجموعی شرح تقسیم 87 فیصد رہی۔ضلع سرگودھا میں 83 ہزار 879 مستحقین میں سے 55 ہزار 303 کارڈز موصول ہوئے ، جن میں سے 49 ہزار 991 کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں اور شرح تقسیم 90 فیصد رہی۔ضلع خوشاب میں 27 ہزار 851 مستحقین کے لیے 19 ہزار 523 کارڈز موصول ہوئے ، جن میں سے 15 ہزار 621 کارڈز تقسیم کیے گئے ، جس کی شرح 80 فیصد رہی۔ضلع میانوالی میں 37 ہزار 780 مستحقین کی نشاندہی کی گئی۔
یہاں 27 ہزار 251 کارڈز موصول ہوئے ، جن میں سے 22 ہزار 273 کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں اور شرح تقسیم 82 فیصد رہی۔اسی طرح ضلع بھکر میں 49 ہزار 904 مستحقین کے لیے 33 ہزار 87 کارڈز موصول ہوئے ، جن میں سے 30 ہزار 11 کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں، جہاں شرح تقسیم 91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 25 مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں شفاف اور منظم انداز میں کارڈز کی تقسیم جاری ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق باقی ماندہ کارڈز کی تقسیم کا عمل بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا تاکہ تمام مستحق خاندان بروقت اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔