بازاروں میں دن دہاڑے کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت

بازاروں میں دن دہاڑے کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت

بازاروں میں دن دہاڑے کھانے پینے کی اشیاء کی فروختاحترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کروانا انتظامیہ کے بس میں نہیں رہا:شہری

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)عید کی خریداری کے بڑھتے ہوئے رش کے دوران بازاروں میں ممنوعہ اوقات میں کھانے پینے کی اشیاء کی سرعام فروخت اور استعمال عروج پر پہنچ گیا، جس نے احترام رمضان کی پامالی کو لمحہ فکر بنا دیا ہے ۔شہریوں کے مطابق خریداروں کے رش کے باعث دن کے اوقات میں کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز پر نہ صرف دکاندار بڑی دیدہ دلیری سے فروخت کر رہے ہیں بلکہ لوگ بھی بلاجھجک یہ اشیاء خرید رہے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ احترٍام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کروانا انتظامیہ کے بس میں نہیں رہ گیا، جس کی وجہ سے دکانداروں اور خریداروں کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوامی تحفظ اور مذہبی اقدار کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں