قتل اور اقدام قتل کے سنگین مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

قتل اور اقدام قتل کے سنگین  مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

خوشاب(نمائندہ دُنیا)قائد آباد پولیس کی موثر کارروائی ،قتل اور اقدام قتل کے سنگین مقدمہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے لیا گیا۔

 ملزمان دلاور تریڑ ساکن اترا اورعمر حیات ساکن شادیہ نے اعجاز ولد فتح خان کے ہمراہ فائرنگ کر کے شادیہ کے منظورحسین کو قتل اور ظہیر عباس کو زخمی کیا تھا واردات کے بعدملزمان روپوش ہو گئے تھے اور انکی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بنی ہوئی تھی، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں