سرگودھا ڈرائی پورٹ ٹرمینل خطے کی معیشت میں نیا سنگِ میل:ڈاکٹر عتیقہ ریحان
بھلوال (نمائندہ دنیا)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عتیقہ ریحان نے کہا ہے کہ بھلوال روڈ پر اجنالہ کے قریب زیرِ تعمیر جدید ڈرائی پورٹ ٹرمینل خطے کی معاشی تاریخ میں ایک سنہری باب ثابت ہونے جا رہا ہے ۔
وسیع رقبے پر قائم یہ منصوبہ نہ صرف بھلوال اور سرگودھا بلکہ پورے ڈویژن کی تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو نئی توانائی، رفتار اور سمت عطا کرے گا۔منصوبہ تیزی سے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور جلد ہی عملی طور پر فعال ہونے جا رہا ہے ۔ نجی شعبے کے تعاون سے تعمیر ہونے والا یہ ڈرائی پورٹ جدید سہولیات اور عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کا حامل ہے ، جو کراچی پورٹ ٹرمینل کے بعد ملک میں ایک نمایاں اور جدید اضافہ تصور کیا جا رہا ہے ۔