میانوالی میں حساس علاقوں میں کومبنگ سرچ آپریشنز
کمرمشانی (نمائندہ دنیا )میانوالی پولیس نے دیگر حساس اداروں کے اشتراک سے امروز کندیاں، موچھ، موسیٰ خیل اور بانگی خیل میں کومبنگ سرچ آپریشن کیا۔
30 گھروں اور ڈیرہ جات کو سرچ کیا گیا اور 95 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ ڈی پی او میانوالی نے بتایا کہ آپریشن کا مقصد شہریوں کو احساس تحفظ دلانا اور شرپسند عناصر کو یہ باور کرانا ہے کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔