کالاباغ: رمضان کے دوران مہنگائی میں زبر دست اضافہ

کالاباغ: رمضان کے دوران  مہنگائی میں زبر دست اضافہ

کالاباغ (نمائندہ دنیا )رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ضلع میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

 گوشت، سبزی، پھل اور دالیں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ فروخت ہو رہی ہیں، جس سے عوام شدید پریشان ہیں۔ذرائع کے مطابق منافع خور رمضان کے دوران من مانیاں کر رہے ہیں اور قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر اضافی بوجھ ڈال رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آ رہی ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ عوام نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں