داؤدخیل:اتوار بازار میں مہنگائی کرنیوالے دکانداروں پر جرمانے
داؤدخیل (نمائندہ دنیا)پیرا فورس ٹیم نے اتوار بازار پکی چوک کا دورہ کرتے ہوئے مہنگی اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی۔ ٹیم کے انچارج حارث علی، انفورسمنٹ آفیسر نے میڈیا کے ہمراہ سبزی، فروٹ اور گوشت کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور مہنگائی کرنے والے دکانداروں کو موقع پر جرمانے کیے ۔
تقریباً دس دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا گیا جس کی کل مالیت تقریباً دس ہزار روپے تھی۔پیرا فورس کی اس کارروائی کو اتوار بازار میں موجود عوام نے سراہا اور مطالبہ کیا کہ ایسے دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے ۔ حارث علی نے بتایا کہ رمضان کے دوران عوام کو مقررہ ریٹ پر اشیاء کی دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور مہنگائی کرنے والے مافیا کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی دکاندار مہنگی فروخت کر رہا ہو تو فوراً پیرا فورس کو اطلاع دیں تاکہ جرمانہ عائد کیا جا سکے ۔ حارث علی نے واضح کیا کہ ٹیم ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ روزمرہ اشیاء مقررہ ریٹ پر عوام تک پہنچیں اور رمضان میں مہنگائی کرنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔