عالمی جنگ کے خطرات تیزی سے منڈلا رہے :مولانا محمد سلیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی امیر جماعت اہلحدیث انجینئر مولانا محمد سلیم نے کہا ہے کہ عالمی جنگ کے خطرات تیزی سے منڈلا رہے ہیں اور آہستہ آہستہ تمام ممالک اس جنگ کی لپیٹ میں آئیں گے کیونکہ اب جس طرح کے حالات خطہ میں پیدا ہو رہے ہیں وہ انتہائی تشویش ناک ہیں اور اس کے منفی اثرات پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیں گے۔
اب ہمیں معاشی اور سیاسی طور پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اگر ہم نے ذرا سی غفلت کی تو اس کا خمیازہ ہمیں صدیوں تک بھگتنا پڑے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر ایک ایسا لائحہ عمل تیار کریں جو ملک کی ترقی عوام کی فلاح معاشی خوشحالی میں معاون ثابت ہو۔