لیاقت کالونی میں کنٹونمنٹ بورڈ ٹیم پر حملہ، 2اہلکار زخمی

 لیاقت کالونی میں کنٹونمنٹ  بورڈ ٹیم پر حملہ، 2اہلکار زخمی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)لیاقت کالونی میں اہل علاقہ کی شکایات پر عملدرآمد کروانے کے دوران سرفراز اور اس کے ساتھیوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کی ٹیم پر حملہ کر دیا، جس سے ٹیم کے دو اہلکار عمر اور عنصر شدید زخمی ہو گئے ۔

سرفراز نے اپنے گھر میں بکریوں اور مرغیوں کا فارم بنایا ہوا تھا، اور اہل علاقہ کی شکایت پر کارروائی کے دوران اس نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ٹیم پر حملہ کیا۔ پولیس کو طلب کرنے پر سرفراز اور اس کے بیٹے کو قابو کر لیا گیا جبکہ دیگر چار افراد فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں