تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کا تصادم ،نوجوان جاں بحق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے سرگودھا فیصل آباد روڈ پر 49 ٹیل کے قریب تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل کے تصادم میں مریم ٹاؤن کا 45 سالہ صابر مسیح ہلاک اور 49 ٹیل کا 40 سالہ اکرم سلطان شدید زخمی ہو گیا جن کو ریسکیو کر کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس موقع پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہے ۔