حکومت فضول منصوبوں پر پیسے لگا رہی :غلام قادر جام

 حکومت فضول منصوبوں پر  پیسے لگا رہی :غلام قادر جام

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما غلام قادر جام نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے مزید مسائل پیدا کرنے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شخص معاشی مشکلات کا شکار ہے اور موجودہ حکمرانوں نے فضول منصوبوں پر جو قرضہ خرچ کیا ہے ، اس کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑے گا۔

غلام قادر جام نے کہا کہ حکومتوں کا کام قرضوں کو کم کرنا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوتا ہے ، مگر موجودہ حکومت الٹا کام کر رہی ہے ، جس کے باعث مسائل جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی موقع ہے کہ فضول منصوبے بند کیے جائیں اور عوام کو معاشی سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں