مڈھ رانجھا میں صفائی کے ناقص انتظامات، گلی محلوں میں کوڑا

مڈھ رانجھا میں صفائی کے ناقص انتظامات، گلی محلوں میں کوڑا

مڈھ رانجھا میں صفائی کے ناقص انتظامات، گلی محلوں میں کوڑا کوڑا نالیوں میں گرنے سے گندا پانی نالیوں سے باہر نکلنا شروع ہو جاتا ہے

مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا میں ستھرا پنجاب ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن قرار دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق، ستھرا پنجاب کے ورکرز صرف مین بازار سے کچرا اُٹھا کر فوٹو سیشن کرنے کے بعد چلے جاتے ہیں، جبکہ گلی محلوں میں کئی روز تک صفائی کے لیے کوئی منظم دورہ یا نظام موجود نہیں ہے ۔نتیجتاً، گلی محلوں میں کوڑا جمع رہتا ہے اور بعض اوقات یہ کرکٹ یا نالیوں میں جا کر انہیں بند کر دیتا ہے ، جس کی وجہ سے گندا پانی نالیوں سے باہر نکلنا شروع ہو جاتا ہے ۔ اس صورتحال کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے فوری نوٹس لینے اور گلی محلوں میں صفائی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں