ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر بھلوال میں احتجاجی ریلی
ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر بھلوال میں احتجاجی ریلیمظاہرین کی شدید نعرے بازی ،ایران کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا گیا
بھلوال (نمائندہ دنیا)ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے ردِ عمل میں بھلوال میں انجمن اشناء عشریہ کے زیرِ انتظام احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کے ذریعے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ایران کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا۔احتجاجی ریلی مرکزی امام بارگاہ سے شروع ہو کر امام بارگاہ روڈ، مین بازار، جامع چوک سے ہوتی ہوئی ریلوے اسٹیشن چوک تک پہنچی، جہاں مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین میں علامہ غلام جعفر قمی، علامہ سبطین شاہ، سید اعجاز حسین شاہ، سید اقبال حسین شاہ، سید غلام عباس شاہ، سید مقصود شاہ، کوکی شاہ، رضا شاہ، سید ظفر شاہ اور سید گلفام شامل تھے ۔