ایران پر حملہ خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا: حافظ فدا

ایران پر حملہ خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا: حافظ فدا

ایران پر حملہ خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا: حافظ فدا امریکہ کی جانب سے مذاکرات کی بات دہشت گردی کو چھپانے کے مترادف

خوشاب (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر مولانا حافظ فداء الرحمٰن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر مشترکہ حملہ پورے خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے کے مترادف ہے ۔جوہرآباد میں جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی سپریم کمانڈر کی شہادت کے بعد امریکہ کی جانب سے مذاکرات کی بات کرنا تاریخ کی بدترین دہشت گردی کو چھپانے کے مترادف ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے ملت اسلامیہ کے پاس اتحاد اور وحدت کے سوا کوئی راستہ نہیں۔مولانا حافظ فداء الرحمٰن نے کہا کہ ایران پر ہونے والی اس کھلی جارحیت سے واضح ہو گیا ہے کہ امریکی قیادت کا امن کا دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے ۔ امریکہ اور اسرائیل نے اپنے مفادات کے لیے پورے مشرقِ وسطیٰ کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، اس لیے مسلم حکمرانوں کو حالات کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پچیس برسوں کے دوران امریکی سرپرستی میں کئی مسلم ممالک کو عدم استحکام کا شکار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت کو بھی حالات سے سبق سیکھنا چاہیے کیونکہ عالمی سیاست میں مستقل مفادات ہوتے ہیں، مستقل دوستی نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں