بھلوال :اسسٹنٹ کمشنر کا ریڑھی بازار اور سہولت بازار کا دورہ

بھلوال :اسسٹنٹ کمشنر کا ریڑھی بازار اور سہولت بازار کا دورہ

بھلوال :اسسٹنٹ کمشنر کا ریڑھی بازار اور سہولت بازار کا دورہ ریڑھی بازاروں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جائے :متعلقہ عملہ کو ہدایت

بھلوال (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل نے کالونی اڈا، ریڑھی بازار اور بھیرہ روڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور انفورسمنٹ کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ریڑھی بازاروں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور تجاوزات اور بے ترتیبی کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریڑھی بازاروں کی ترتیب و نظافت کو ایک دن کے اندر بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف، منظم اور سہولیات سے آراستہ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سہولت بازار کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے اشیائے خوردونوش کی دستیابی، سرکاری نرخوں پر فروخت، معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سٹال ہولڈرز کو ہدایت کی کہ نرخوں اور معیار میں کسی قسم کی خلاف ورزی کی اجازت نہ دی جائے ۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے خریداروں سے بات چیت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مزید مؤثر بنایا جائے اور گرانفروشی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں