کندیاں میں غیر فعال سلاٹر ہاوس، بیماریاں پھیلانے کا انکشاف

کندیاں میں غیر فعال سلاٹر ہاوس، بیماریاں پھیلانے کا انکشاف

کندیاں میں غیر فعال سلاٹر ہاوس، بیماریاں پھیلانے کا انکشافکندیاں کا اکلوتا مذبحہ خانہ کئی سالوں سے کام نہیں کر رہا، لاکھوں کے جعلی بل جاری

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں میں گزشتہ کئی سالوں سے سلاٹر ہاوس غیر فعال پڑا ہوا ہے ، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قصاب حضرات بیمار، لاغر اور قریب المرگ جانوروں کو گھروں میں ذبح کر کے عوام میں بیماریاں پھیلا رہے ہیں۔ کندیاں کا اکلوتا مذبحہ خانہ کئی سالوں سے کام نہیں کر رہا، تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس کو صرف کاغذی کارروائی تک محدود رکھتے ہوئے لاکھوں کے جعلی بل جاری کیے گئے ہیں۔ عوام مجبور ہو کر لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت خریدنے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے صحت کے سنگین خطرات لاحق ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل انتظامیہ کسی غیر جانبدار ادارے سے بلوں کا مکمل آڈٹ کروائے اور کرپٹ عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ ساتھ ہی اکلوتا مذبحہ خانہ فعال بنانے اور عوام کو محفوظ گوشت فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں