بھلوال میں ایس پی انوسٹی گیشن کا اورئیل سرامکس فیکٹری کا دورہ
بھلوال میں ایس پی انوسٹی گیشن کا اورئیل سرامکس فیکٹری کا دورہغیر ملکیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے کوتاہی نرداشت نہیں کی جائیگی :عمران عباس
بھلوال (نمائندہ دنیا)ڈی پی او سرگودھا کی خصوصی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے بھلوال انڈسٹریل یونٹ اور اورئیل سرامکس فیکٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فیکٹری انتظامیہ اور وہاں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین سے ملاقات کی گئی اور سیکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا گیا۔دورے کے دوران ایس پی عمران عباس چدھڑ نے فیکٹری انتظامیہ اور سکیورٹی سٹاف کو موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال کے پیش نظر اہم بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیکیورٹی چیلنجز بڑھ چکے ہیں، لہٰذا کسی بھی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں۔ فیکٹری کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی، اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ہمہ وقت فعالیت اور مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ایس پی انوسٹی گیشن نے واضح کیا کہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس ہر لمحہ کوشاں رہے گی۔