نوسرباز نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا جھانسہ دے کر خاتون سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے

نوسرباز نے بے نظیر انکم سپورٹ  پروگرام کا جھانسہ دے کر خاتون  سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نوسرباز نے خود کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر کر کے گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال میں تعینات درجہ چہارم کی محنت کش خاتون ملازم شمیم بی بی کو سرکاری سکیم کا پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر اس کی جمع پونجی سے محروم کر دیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق، لاری اڈا روڈ کی رہائشی عدنان آصف نامی شخص نے کہا کہ وہ گورنمنٹ سکیم کے تحت 36 لاکھ روپے کا گھر دلوا دے گا، جس کے لیے پانچ لاکھ روپے ایڈوانس دینے ہوں گے ۔ گواہان کی موجودگی میں شمیم بی بی نے ساڑھے چار لاکھ روپے ، جو اس نے کئی کمیٹیوں میں جمع کیے تھے ، ملزم کو دے دیے ، جس کے بعد وہ روپوش ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں