ایریگیشن ورکشاب سے نومولود بچے کی نعش برآمد

ایریگیشن ورکشاب سے  نومولود بچے کی نعش برآمد

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ایریگیشن ورکشاب 6 جنوبی کے احاطے سے نومولود بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایریگیشن ملازمین نے ورکشاپ کی زمین پر تازہ کھدائی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

 کھدائی کے دوران ایک کمبل میں لپٹی نومولود کی نعش برآمد ہوئی۔ ابتدائی شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کسی نامعلوم شخص یا شخص نے اپنے گناہ کو چھپانے کے لیے نومولود بچے کو مار کر دفن کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم یا ملزمہ کی تلاش شروع کر دی ہے اور علاقے میں تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں