رمضان نائٹ سپورٹس فیسٹیول میں زمیندار فٹسال کلب فاتح

رمضان نائٹ سپورٹس فیسٹیول میں زمیندار فٹسال کلب فاتح

رمضان نائٹ سپورٹس فیسٹیول میں زمیندار فٹسال کلب فاتح آٹھ کلبوں نے شرکت کی، مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور تھیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر سپورٹس ڈپارٹمنٹ سرگودھا کی جانب سے رمضان نائٹ سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں فٹسال چیمپئن شپ کا انعقاد سپورٹس جمنیزیم میں کیا گیا، جس میں آٹھ کلبوں نے شرکت کی۔فائنل میچ زمیندار فٹسال کلب اور کینال فٹسال کلب کے درمیان کھیلا گیا، جس میں زمیندار فٹسال کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4-1 سے کامیابی حاصل کی۔تقریب کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور تھیں، جن کے ہمراہ تحصیل سپورٹس آفیسر شہریار سیال، عظمت اقبال، طیب بلال اور منتہیٰ ملک بھی موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے کہا کہ رمضان نائٹ سپورٹس فیسٹیول ڈپٹی کمشنر کی خصوصی دلچسپی اور سرپرستی کا نتیجہ ہے ، جس کی قیادت میں ضلع بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو نیا فروغ مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم ہیں۔انہوں نے سپورٹس ڈپارٹمنٹ ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ محدود وسائل کے باوجود بہترین انتظامات کر کے ایک کامیاب ایونٹ منعقد کیا گیا، جو قابلِ تحسین ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں