تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

 تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے  لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ہلال احمر تھیلیسیمیا سنٹر، سول سوسائٹی، فلاحی تنظیموں اور ٹیم اے بی ایس کے اشتراک سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے بلاک نمبر 17 چوک میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا، جس میں شہریوں اور ڈونرز کی بڑی تعداد نے خون کے عطیات جمع کروائے ۔ کیمپ افطار سے صبح سحری تک جاری رہا۔

کیمپ کے موقع پر انچارج ہلال جی ایم مرزا اور ملک عبداﷲ سمیت دیگر نے کہا کہ کیمپ کا مقصد ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا معصوم بچوں کیلئے خون کے عطیات جمع کر کے انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔ تاکہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہوا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے قرآن پاک میں بھی حکم دیا ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں