ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے بازاروں میں اشیا کی قیمتیں چیک کیں
خوشاب(نمائندہ دُنیا)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق ماہ رمضان میں عوام والناس کو سستے داموں اشیا خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک۔ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر چودھری ضیا اﷲ مین بازار جوہرآباد۔۔
جنوبی بازار اور بنک روڈ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سرکاری ریٹ لسٹ سے تجاوز کرنے والے سبزی اور فروٹ فروشوں کے خلاف کریک ڈان کیا اور مہنگے داموں سبزی اور فروٹ فروخت کرنے والے دکانداروں اور جن دکانوں میں ریٹ لسٹ آ ویزاں نہ تھی ان کے خلاف موقع پر کارروائی کی گئی۔