مہنگائی نے مزدور طبقے کی کمر توڑدی بھوک سے مجبورشہری بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے

مہنگائی نے مزدور طبقے کی کمر توڑدی بھوک سے مجبورشہری بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے

گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ،بچوں کے بلکنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں، کام ہی ممیسر نہیں ہے ، حکومت روز گار فراہم کرے ، بصورت دیگر حالات مزیڈ خراب ہو سکتے ہیں : مزدور

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ضلع سرگودھا میں مہنگائی اور بے روزگاری نے مزدور طبقے کی زندگی کو بحران میں ڈال دیا ہے ، جس کے باعث کئی مزدور بھوک اور فاقہ کشی کے باوجود روزگار کی تلاش میں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گول چوک، بلاک نمبر 12، اقبال کالونی چوک، سیٹلائٹ ٹاؤن چوک اور زم زم چوک پر مزدور بارش کے باوجود روزگار کے انتظار میں کھڑے رہے ، تاہم بیشتر مزدور ناکامی کے بعد گھر واپس جانے پر مجبور ہوئے ۔مزدوروں نے بتایا کہ گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے ، بچوں کے چولہے ٹھنڈے ہیں اور ان کے بلکنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ کئی مزدور تو بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور گھریلو حالات انتہائی مخدوش ہو چکے ہیں۔مزدور طبقے نے حکومت سے فوری ریلیف اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، ورنہ حالات مزید کنٹرول سے باہر ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مشرق وسطی میں جنگی ملکی صورتحال اور پاک افغان کشیدگی کی وجہ سے بھی کام کی صورتحال کافی خراب ہے اور لوگ بے روزگار ہیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں