شادی کا جھانسہ دیکر خاتون سے متعدد بار زیادتی ،مقدمہ درج

 شادی کا جھانسہ دیکر خاتون سے  متعدد بار زیادتی ،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو متعدد بار مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ ڈجکوٹ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سکندر نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے ا کی ہمشیرہ کو اپنے ساتھ لے جا کر شادی کا جھانسہ دیتے ہوئے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں شادی کا مطالبہ کرنے پر ملزم کی جانب سے ہمشیرہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں بھی کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں