پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کا شدید ردعمل

پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں  میں اضافہ، عوام کا شدید ردعمل

کلورکوٹ (نمائندہ دنیا )وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کلورکوٹ کے شہریوں نے مسترد کر دیا ہے ۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب کو جیتے جی مارنے کے مترادف ہے ۔شہریوں کے مطابق حکومت کو عوام کو ریلیف دینا چاہیے تھا، مگر اس کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں اور اب پٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ ہوگا جس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں