بھیرہ میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں، پولیس الرٹ

بھیرہ میں امن و امان کی صورتحال  کنٹرول میں، پولیس الرٹ

بھیرہ (نامہ نگار دنیا )ایس ایچ او تھانہ بھیرہ راجہ ریحان حفیظ نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور تمام مکاتبِ فکر کے علما اور شہری مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے اور شہر کے حساس مقامات پر سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں