فروری میں 135مقدمات درج، 157اشتہاری گرفتار

 فروری میں 135مقدمات  درج، 157اشتہاری گرفتار

خوشاب (نمائندہ دنیا )خوشاب پولیس نے گزشتہ ماہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع کے آٹھوں تھانوں میں مجموعی طور پر 135مقدمات درج کر کے 157 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ناجائز اسلحہ کے 66، منشیات کے 29اور پتنگ بازی کے 40 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں