پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیا ں پیرا فورس کے پٹرول پمپس پر چھاپے
خوشاب (نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں پٹرول کی قلت کے پیش نظر پیرا فورس نے مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے مار کر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
ترجمان کے مطابق پٹرول کی ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔