پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کی جیب پر مہنگائی کا بوجھ
کندیاں (نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن کے نائب صدر اور این اے 90 میانوالی کے ٹکٹ ہولڈر رانا عزیر الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55روپے فی لٹر اضافے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام عوام کی جیب کاٹنے کے مترادف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں یہ اضافہ ناقابل قبول ہے اور روزہ داروں سمیت عام شہری مہنگائی کے شدید عذاب کا سامنا کر رہے ہیں۔ رانا عزیر الرحمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور عوام کے لیے متبادل ریلیف پروگرام فراہم کرے ۔