پولیس شہید کانسٹیبل ظہیر عباس کی برسی، مزار پر پھول چڑھائے گئے
خوشاب (نمائندہ دنیا )خوشاب پولیس کے شہید کانسٹیبل ظہیر عباس کی برسی کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے کدھی کے گاؤں راجڑ کے قبرستان میں شہید کے مزار پر سلامی پیش کی۔
پولیس افسران نے مزار پر پھول چڑھائے اور شہید کے لواحقین سے ملاقات کر کے انہیں تحائف بھی پیش کیے ۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ شہداپولیس ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔