حکومت کو چاہیے ایسا لائحہ عمل تیار کرے جس سے عوام کو پٹرول دستیاب رہے :طارق ارائیں

حکومت کو چاہیے ایسا لائحہ عمل تیار  کرے جس سے عوام کو پٹرول  دستیاب رہے :طارق ارائیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق نائب صدر انجمن تاجران پنجاب چودھری طارق ارائیں نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ کوئی ایسا لائحہ عمل تیار کرے جس سے عوام کو پٹرول بھی دستیاب رہے اور جو مستقبل میں پرابلمز آنے والی ہیں ان پر بھی دھیان دے۔

 دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے کہ جب حالات خراب ہوں تو حکومتیں متبادل بندوبست کرتی ہیں مگر پاکستان میں ایسا نہیں ہوتایہ پالیسی انہیں دیتا کون ہے اس طرح کے اقدامات اٹھانے کی بجائے حکومت پروٹوکول اور سرکاری گاڑیوں کے پٹرول محدود کرنے کے ساتھ ساتھ مفت پٹرول دینے پر مکمل پابندی عائد کرے۔ تاکہ پٹرولیم بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں