آج سرگودھا پریس کلب میں تحفظ ختم نبوت سیمینار ہو گا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ماہر تعلیم پروفیسر ہارون الرشید تبسم مرحوم کی خدمات ختم نبوت پرخراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج 8 مارچ کو سرگودھا پریس کلب میں تحفظ ختم نبوت سیمینار ہو گا۔
جس میں جمعیت علماء اسلام(ف) کے مفتی محمد شاہد مسعود،عالمی مجلس ختم نبوت کے مولانا نور محمد ہزاروی،مولانا خالد عابد اور دیگر علماء خطاب کریں گے ۔یاد رہے کہ مرحوم پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ماہر تعلیم،چیف وارڈن شہری دفاع،ادب اکیڈمی کے صدر،مجاہد ختم نبوت، سکالر،کمپئیر اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال،بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح، تحریک پاکستان پر لکھی گئی 25 کتابوں سمیت 100 سے زائد کتب کے مصنف تھے ۔