قومیں ہمیشہ بہتر پالیسیوں سے ترقی کرتی ہیں :غلام قادر جام

قومیں ہمیشہ بہتر پالیسیوں سے  ترقی کرتی ہیں :غلام قادر جام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)معروف بینکار غلام قادر جام نے کہا ہے کہ قومیں ہمیشہ بہتر پالیسیوں سے ترقی کرتی ہیں نہ کہ جس طرح کی احکامات ہماری حکومت جاری کرتی ہیں۔

ان سے عوام کے لیے مشکلات بڑھتی ہیں کرونا کے حالات اور تھے یہ جنگی حالات ہیں اس کی حکمت عملی اور ہونی چاہیے پٹرول ہی نہیں آنے والے دنوں میں کھانے پینے کی اشیاء کے حوالہ سے بھی حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی تب ہی ان حالات سے ہم نمٹ سکتے ہیں ۔اب وقت ہے کہ پالیسی مرتب کر کے تمام سٹیک ہولڈر سے مشاورت کی جائے تاکہ مستقبل میں بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں