دکانوں پر زبردستی قبضہ کی کوشش ، دھمکیاں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شاہین آباد میں بااثر افراد نے آتشیں اسلحہ سے مسلح ہو کر محمد سرور و دیگر لوگوں کی دکانوں پر زبردستی قبضہ کی کوشش کی ملزمان نے دوکانداروں کو قتل کی دھمکیاں دیں اور تالے توڑ کر سامان لوٹ کر لے گئے ۔
پولیس نے سیف ڈوگر، وقاص، بلا شاہنواز،منصور، خالد وغیرہ 11نامزد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔