پٹرول کی مصنوعی قلت، شہریوں میں شدید پریشانی
پٹرول کی مصنوعی قلت، شہریوں میں شدید پریشانیمتوقع اضافے کی خبر آتے ہی ترسیل روک دی گئی، لو گوں کو مشکلات کا سامنا
واں بھچراں (نمائندہ دنیا )واں بھچراں اور گردونواح کے مختلف پٹرول پمپس پر پٹرول کی قیمت میں متوقع اضافے کی خبر آتے ہی ترسیل روک دی گئی، جس کے باعث شہری گھنٹوں پٹرول کے حصول کے لیے انتظار کرتے رہے اور کئی پمپوں پر مصنوعی قلت پیدا ہو گئی۔بعد ازاں جیسے ہی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وہی پٹرول پمپس دوبارہ سپلائی بحال کر دی گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پٹرول پہلے موجود تھا تو سپلائی روکنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مصنوعی قلت پیدا کر کے عوام کو مہنگے داموں پٹرول فروخت کیا گیا۔عوامی حلقوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں عام شہری مزید متاثر نہ ہوں۔