پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ‘ مہنگائی کے طو فان کا خدشہ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ‘ مہنگائی کے طو فان کا خدشہاشیائے خوردونوش کی ترسیل کے اخراجات بڑھ جائینگے :عوامی و سماجی حلقے
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ، مہنگائی کے طوفان کا خدشہ،ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک بڑے اضافے نے عوام میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی ہے ۔ شہریوں، تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز نے اس فیصلے کو مہنگائی کے ایک نئے طوفان کو دعوت دینے کے مترادف قرار دیا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ براہِ راست روزمرہ استعمال کی اشیاء، ٹرانسپورٹ کرایوں اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔ شہریوں کے مطابق پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ کسی \" پٹرول بم\" سے کم نہیں، جو ہر طبقے کو براہِ راست متاثر کر سکتا ہے ۔تاجر اور ٹرانسپورٹر تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے اشیائے خوردونوش کی ترسیل کے اخراجات بڑھ جائیں گے ، جس کے باعث بازاروں میں مزید مہنگائی دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان کو روکا جا سکے ۔