پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی بڑھے گی:ندیم چن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی بڑھے گی:ندیم چن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی بڑھے گی:ندیم چنحکومت کو چاہیے تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ٹیکسوں میں کمی کی جاتی

بھیرہ (نامہ نگار دنیا )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکدم بڑے پیمانے پر اضافہ مہنگائی میں ہوشربا اضافے کا باعث بنے گا جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے سے پٹرولیم مصنوعات کا پرانا اسٹاک موجود تھا۔ اگر قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا تو حکومت کو چاہیے تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ٹیکسوں میں کمی کی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ فیصلوں کا بوجھ براہِ راست غریب اور متوسط طبقے پر پڑ رہا ہے ۔چودھری ندیم افضل چن نے کہا کہ اس بار اشرافیہ کو بھی قربانی دینا ہوگی اور ایسی قربانی جو عوام کو نظر آئے ۔ بڑی بڑی لگژری گاڑیوں اور غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کی عیاشیوں کے لیے عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا کسی صورت مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور ہم عملی طور پر حالتِ جنگ میں ہیں۔ افغانستان، فاٹا اور بلوچستان کے عوام پہلے ہی بے شمار قربانیاں دے رہے ہیں۔ ایسے حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ زراعت کے شعبے کو بھی بری طرح متاثر کرے گا جس کے نتیجے میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا اور عام شہری مزید مشکلات کا شکار ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں