پرائیویٹ اداروں میں مزدور استحصال، محکمہ لیبر کی غیر فعال نگرانی

پرائیویٹ اداروں میں مزدور استحصال، محکمہ لیبر کی غیر فعال نگرانی

پرائیویٹ اداروں میں مزدور استحصال، محکمہ لیبر کی غیر فعال نگرانیمزدوروں کو حکومت کی مقرر کردہ تنخواہوں کے مقابلے میں کم معاوضہ دیا جا رہا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں پرائیویٹ محکموں، اداروں، کاروباری مراکز اور کارخانوں میں کام کرنے والے ورکروں کا استحصال جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق مزدوروں کو حکومت کی مقرر کردہ تنخواہوں کے مقابلے میں کم معاوضہ دیا جا رہا ہے جبکہ ان سے زائد ڈیوٹی لی جا رہی ہے ۔محکمہ لیبر کے افسران فیلڈ میں جانے کے بجائے دفتر میں بیٹھ کر \"سب اچھا\" رپورٹ جمع کروا دیتے ہیں، جس کی وجہ سے استحصال کی شکایات پر مناسب کارروائی نہیں ہو رہی۔ اسی طرح محکمہ سوشل سکیورٹی کے افسران بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور متاثرہ مزدوروں کی سوشل سیکورٹی میں رجسٹریشن نہیں کرائی جا رہی۔شہریوں اور مزدور نمائندوں کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں ورکروں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اور فیلڈ وزٹس ضروری ہیں تاکہ محنت کش طبقے کا استحصال روکا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں