جرائم کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

جرائم کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

جرائم کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایتاجلاس میں جرائم کی بیخ کنی‘ پراپرٹی جرائم میں ریکوری اور سزاؤں کی شرح کا جائزہ

خوشاب (نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں جرائم کی شرح کم کرنے کیلئے اہم اجلاس ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت ڈی پی او آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور پولیس کی مختلف برانچوں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں جرائم کی بیخ کنی، پراپرٹی جرائم میں ریکوری اور سزاؤں کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور منظم گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے جبکہ ایف آئی آر کے بروقت اندراج اور میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں