مقدمہ کی پیروی روکنے کیلئے گاڑی چڑھانے کا واقعہ‘3افراد زخمی
مقدمہ کی پیروی روکنے کیلئے گاڑی چڑھانے کا واقعہ‘3افراد زخمیکار جسے محمد ریاض چلا رہا تھا، نے دانستہ طور پر موٹر سائیکل کو ٹکر ماری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)مقدمہ کی پیروی روکنے کے لیے مخالفین نے مدعی اور اس کی بیوی و بیٹی پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق پرانا بھلوال کے قریب ایک تیز رفتار کار، جسے محمد ریاض نامی شخص چلا رہا تھا، موٹر سائیکل سوار آصف، اس کی بیوی انیلہ اور چھ سالہ بیٹی بسمہ اللہ کو ٹکر مار کر زمین پر گرا دیا۔ متاثرین شدید زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔متاثرہ شخص اور اس کی بیوی کا کہنا ہے کہ کار سوار پہلے بھی کئی مرتبہ انہیں مقدمہ کی پیروی سے روکنے کی کوشش کر چکے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔