مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کے انتظامات آخری مراحل میں داخل

 مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کے انتظامات آخری مراحل میں داخل

مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کے انتظامات آخری مراحل میں داخل حالات کے پیش نظر صرف وہی لوگ بیٹھیں گے جن کا تعلق متعلقہ علاقے سے ہوگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ضلع بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو گئے مساجد انتظامیہ نے کسی بھی غیر متعلقہ یا بیرون اضلاع سے آئے ہوئے لوگوں کو اپنی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی مساجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر مساجد میں صرف وہی لوگ اعتکاف بیٹھیں گے جن کا تعلق متعلقہ علاقے سے ہوگا اور جسے نمازی اور اہل محلہ جانتے ہونگے سرگودھا سمیت ضلع بھر میں تمام مساجد میں اعتکاف کے لئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں