منشیات فروشی روکنے پر گھروں پر فائرنگ، چھ افراد پر مقدمہ

منشیات فروشی روکنے پر گھروں پر فائرنگ، چھ افراد پر مقدمہ

منشیات فروشی روکنے پر گھروں پر فائرنگ، چھ افراد پر مقدمہحسیب، وقاص، احمد، عبداللہ اور ان کے ساتھیوں نے منع کیا تو ملزم آپے سے باہر ہو گئے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سابقہ پولیس ملازمین اور ان کے ساتھیوں نے منشیات فروشی اور بد معاشی سے روکنے پر لوگوں کے گھروں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا اور املاک کو نقصان پہنچا کر فرار ہو گئے ، جس پر چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔لڈے والا کے رہائشی محمد ذکریہ نے الزام عائد کیا کہ حسیب، وقاص، احمد، عبداللہ اور ان کے ساتھیوں نے علاقے میں منشیات فروشی اور بد معاشی سے منع کیا تو ملزمان آپے سے باہر ہو گئے ۔ بعد ازاں ملزمان آتشیں اسلحہ کے ساتھ مسلح ہو کر پہلے محمد ذکریہ، پھر اس کے کزن محمد ذیشان، اور دوست جاوید اشرف کے گھروں پر فائرنگ کی، جس سے اہل خانہ گھروں میں چھپ کر اپنی جانیں بچانے پر مجبور ہوئے ۔فائرنگ کے دوران متعدد املاک کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش میں مصروف عمل ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں