میانی : الیکٹرونکس دکان میں آگ‘ لاکھوں کا سامان جل گیا

میانی : الیکٹرونکس دکان میں آگ‘ لاکھوں کا سامان جل گیا

میانی : الیکٹرونکس دکان میں آگ‘ لاکھوں کا سامان جل گیا مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، 26لاکھ روپے کا مالی نقصان ہوا :دکاندار

میانی (نامہ نگار دنیا )میانی کے علاقے ظفر چوک میں عیدگاہ کے قریب واقع ایک الیکٹرونکس کی دکان میں رات تقریباً 3 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔دکان کے مالک حسنات احمد کے مطابق ابتدائی اندازے کے مطابق 25 سے 26لاکھ روپے کا مالی نقصان ہوا ہے ۔ خوش قسمتی سے آگ لگنے کے وقت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کا جائزہ لیا۔ اہل علاقہ نے بھی آگ بجھانے اور مزید نقصان سے بچانے کیلئے اقدامات کیے ۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں