میونسپل کارپوریشن کی کارروائی غیر قانو نی تجاوزات ہٹائیںٍ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کے عملے نے امین بازار، کارخانہ بازار اور ملحقہ مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف معمول کے آپریشن کے دوران اہم اقدامات کیے ۔ کارروائی کے دوران عملے نے غیر قانونی تجاوزات پر قبضہ کیا اور متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے ۔
اس دوران خوانچہ فروشوں نے انکروچمنٹ ٹیم کو دیکھتے ہی دوڑیں لگائیں اور عملے کو کچھ حد تک مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا، تاہم مجموعی صورتحال پر مکمل کنٹرول برقرار رہا